راولپنڈی۔ 30 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے07ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے04کلو سے زائدچرس اور130گرام آئس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم فخر عباس سے 01کلو350گرام چرس، ملزم عطا شاہ سے 510گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم شاہد سے 01کلو100گرام چرس، ملزم عامر سے 35گرام چرس،
ائیرپورٹ پولیس نے ملزم حمزہ سے 560گرام چرس، چونترہ پولیس نے ملزم مد ثر سے 560گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزمہ روباب سے 130گرام آئس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔نوجوان نسل کی رگو ں میں زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415357