ریسکیو 1122 ملتان کی نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

123
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 01 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان کی نومبر2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ملتان نے ماہ نومبر میں 9111ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے8788متاثرین کو بروقت امدادفراہم کی۔ریسکیو1122ملتان کا اوسطاً ریسپانس ٹائم سات منٹ سے کم رہا۔

ریسکیو1122ملتان نے ما ہ نومبرمیں 2234ٹریفک حادثات،55آگ لگنے کے واقعات،214لڑائی جھگڑے (کرائم)کی ایمرجنسیز،چارڈوب جانےکی ایمرجنسیز، دو عمارت منہدم ہونے اور5688میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ، سانس کے مریض،گانئی کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا،4136 متا ثرین کوہسپتال میں منتقل کیاگیا، 4278کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی،مزکورہ ایمرجنسیزمیں 374 متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پر جاں بحق ہوگئے،375مریضوں کومزید علاج کیلئے ڈاکٹروں کی ہدایات پرایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں محفوظ طریقہ سے منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122ملتان نے20جانوروں کو بھی ریسکیو کر کے طبی امداد فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کوبہترین سروس مہیا کرنا ہے اورجس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایمر جنسی کال پربروقت ریسپانس کریں اورشہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ نومبر میں 33044کالزموصول ہوئیں۔جن میں صرف9111ایمر جنسی کالز تھیں اس لیے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اورصرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی 1122ڈائل کریں اورغیرضروری طور پراس ا یمر جنسی نمبرکو مصروف نہ رکھیں۔

ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسرنے مزید کہا کہ سردی کا موسم عروج پرہے۔جس کی وجہ سے دُھندبڑھ رہی ہے لہذاحادثات سے محفوظ رہنے کیلئے ڈرائیورز حضرات سموگ اوردھند کے باعث بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظرمحتاط ڈرائیونگ کریں،ڈرائیورزگاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹیں آن رکھیں،گاڑیوں کی ہیڈلائیٹس پریلیو پیپرلگوائیں یاگاڑیوں پراینٹی فوگ لائیٹس لگوائیں،اگلی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں ،ٹریفک قوانین پرسختی سےعمل درآمد کریں،دھند کے دوران غیرضروری سفر سے گریزکریں۔