اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے فاٹا اصلاحات پیکیج میں تاخیر کے بارے میں قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پیکیج کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس میں گرین پاکستان مہم کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی ہدایات پر سلیکٹ کمیٹی کے فاٹا کی تمام ایجنسیوں کے دوروں سمیت سب فریقین سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فاٹا کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے اتفاق رائے وضع کرنے کیلئے اقدام اٹھایا ہے۔ اس ضمن میں تمام دیگر قیاس آرائیاں غلط ہیں۔