ویمن پروٹیکش سنٹر خوشاب کے زیر اہتمام لیڈی پولیس آفیسرز اور کانسٹیبل کے ساتھ سیشن کا انعقاد

219
District Police Office Joharabad

جوہرآباد۔ 04 دسمبر (اے پی پی):ویمن پروٹیکش سنٹر خوشاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس آفس جوہر آبادمیں لیڈی پولیس آفیسرز اور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ سیشن کا انعقاد ہوا جسکا مقصد پنجاب تحفظ خواتین ایکٹ برائے انسداد تشدد میں پولیس کا کردار اور 25نومبر سے10دسمبر تک خواتین پر تشدد کے خلاف اقدامات کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

سیشن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر نعیم،ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسرسعدیہ ملک، ویمن پروٹیکشن آفیسر ام ایمن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیشن کے اختتام پرڈی پی او خوشاب تو قیر نعیم اور ڈسٹرکٹ پروٹیکشن آفیسر سعدیہ ملک کے زیر قیادت ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا