22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو 945...

ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو 945 گرام چرس برآمد

- Advertisement -

ایبٹ آباد ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نےکارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو 945 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

ایس ایچ او سکندر آباد آصف شہزاد نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کامران سے 1 کلو 855 گرام چرس اور فاروق عرف کرلاسے 3 کلو 90 گرام چرس برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں