لیسکو انسداد بجلی چوری مہم، 24 گھنٹوں کے دوران 12 بجلی چور پکڑے گئے، ترجمان

129
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 305 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے149 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ12 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14 کمرشل،2زرعی اور 290 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو287,835 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت11,379,439 اروپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

رحمت علی پارک شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو 200,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں کنکشن کو154,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ستوکتلہ کے علاقے میں کنکشن کو150,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں ایک اور کنکشن کو147,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 87 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل32819 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے32435 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،31318 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر15491 ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک54,991,567یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2,160,536,322 ہے۔واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔