صدر مملکت ممنون حسین کا ممتاز ادیب اور چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی کی تصویری سوانح عمری کی تقریب رونمائی سے خطاب

110
APP71-09 ISLAMABAD: February 09 – President Mamnoon Hussain addressing the Book Launching Ceremony of pictorial biography of renowned Writer and Chairman PTV Atta Ul Haq Qasmi. APP

اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کٹھن ادوار میں اقوام کی رہنمائی کیلئے دانشور طبقہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاءپسندانہ خیالات کو شکست دینے کےلئے جوابی قومی بیانیے کی تیاری میں پاکستان کے ادیبوں اور دانشوروں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں ممتاز ادیب اور چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمیکی تصویری سوانح عمری کی تقریب رونمائی سے خطابکرتے ہوئے کہی جسے قمر ریاض نے مرتب کیا۔ تقریب میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی، سینیٹر پرویز رشید، ادیبوں، شعرائ، دانشوروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو سرسید احمد خانؒ سے لے کر علامہ اقبالؒ اور مولانا حسرت موہانی سے لے کر فیض اور جالب تک عظیم شاعروں اور ادیبوں کی ایک کہکشاں نظر آتی ہے جنہوں نے ہر قومی تحریک اور مشکل موقع پر اپنی ذمہ داریاں پوری کیں لیکن گزشتہ چند دہائیوںسے پاکستان میں صورت حال نسبتاً مختلف ہے۔ صدر نے توقع ظاہر کی کہ ہمارے ادبی محقق اور نقاد اس معاملے پر غور کر کے اپنی برادری کی ضرور رہنمائی کریں گے۔