غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 3ملزمان گرفتار

110

راولپنڈی۔ 06 دسمبر (اے پی پی):راول ڈویژن پولیس نے کاروائی کرکے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 03ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمدکرلئے۔

پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان شاہد اورتبریز کو گرفتارکرلیا، صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والے ملزم زیارت گل کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے ،

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ قانون شکنی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزما ن قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔