ملتان۔ 07 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 275ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 258 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہرمیں 256، شجاع آباد میں 9 اورجلال پورپیر والا میں 10 ایمرجنسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد82ہے،ملتان شہرمیں 73 ،شجاع آباد میں 4 اورجلال پور پیروالا میں 5 حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھرمیں 154میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 145،شجاع آباد میں 5 اورجلال پورپیروالا میں 4 میڈیکل ایمرجنسیزاٹینڈ کی گئیں،7 کرائم اور23متفرق ایمرجنسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 258افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 235، شجاع آباد میں 10 اورجلال پور پیروالا میں 13افراد کو ریسکیوکیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417665