نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی تین روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے

148
ہر سیاسی جماعت اپنے آئین کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے، ملک کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت ضروری ہے، مرتضیٰ سولنگی
ہر سیاسی جماعت اپنے آئین کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے، ملک کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت ضروری ہے، مرتضیٰ سولنگی

کوئٹہ۔7دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی سہ روزہ دورے پر جمعرات کو کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ آمد پر صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ عبدالمنان نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا۔ اپنے دورہ کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر، ریڈیو پاکستان کوئٹہ اسٹیشن، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کوئٹہ بیورو کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔