میپکو ریجن میں ایک روز میں 74بجلی چوروں کو 50لاکھ 78ہزار روپے جرمانہ عائد

147
MAPCO
MAPCO

ملتان۔ 07 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید 74 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔آپریشن کے دوران 47 نئے مقدمات کا اندراج ہواجبکہ بجلی چوروں کو50 لاکھ78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

میپکو ترجمان کے مطابق ملتان سرکل میں 18بجلی چوروں کو1582153 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور8 مقدمات درج ہوئے۔ڈی جی خان سرکل میں 15صارفین 553815 روپے جرمانہ اور18 مقدمات درج ہوئے جبکہ مختلف علاقوں سے 6افراد کو گرفتار کیاگیا۔

وہاڑی سرکل میں 2صارفین کو 135000 روپے جرمانہ عائد اور 2 مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 4صارفین کو321000روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 2صارفین کو90000روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 12صارفین کو350000 روپے جرمانہ عائد اور12 مقدمات درج،

مظفرگڑھ سرکل میں 10 صارفین کو 247000روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 6 صارفین کو1450000 روپے جرمانہ عائد،خانیوال سرکل میں 4 صارفین کو306739 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔