بھارت اوچھے ہتھکنڈو ں کے ذریعے کشمیریوں کو آزادی کے مطالبے سے دستبردار نہیں کر سکتا ، سید علی گیلانی

بھارت اوچھے ہتھکنڈو ں کے ذریعے کشمیریوں کو آزادی کے مطالبے سے دستبردار نہیں کر سکتا ، سید علی گیلانی افضل گورو کی شہادت پر پابندیوں اور سامبا میں قبرستان کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مذمت سرینگر ۔ 10 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے محمد افضل گورو کی شہادت کی برسی پر کٹھ …

بھارت اوچھے ہتھکنڈو ں کے ذریعے کشمیریوں کو آزادی کے مطالبے سے دستبردار نہیں کر سکتا ، سید علی گیلانی
افضل گورو کی شہادت پر پابندیوں اور سامبا میں قبرستان کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مذمت

سرینگر ۔ 10 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے محمد افضل گورو کی شہادت کی برسی پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے پابندیاں کے نفاذ، دعائیہ مجالس پر پابندی اور حریت رہنماﺅںکی گھروںاور تھانوں میں نظر بندی کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسکے کٹھ پتلیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوںکو آزادی کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ محمد افضل گورو کی برسی پر پوری مقبوضہ وادی کو جیل خانے میں تبدیل کیا گیا اور محمداشرف صحرائی، شبیر احمد شاہ، ایاز اکبر، نعیم احمد خان، محمد یاسین عطائی، راجہ معراج الدین ، محمد اشرف لایا، سید امتیاز حیدر ،عمر عادل ڈاراور دیگر حریت رہنماﺅں سمیت سینکڑوںآزادی پسندوں کو نظر بند کیا گیاجو انتہائی قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply