تھانہ پھلروان پولیس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی،دوملزمان گرفتار

144
منشیات

سرگودھا ۔9دسمبر (اے پی پی):تھانہ پھلروان پولیس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور2 کار سوار منشیات سمگلرز جابر اور اسرار رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔

ملزمان سے7 کلو گرام افیون اور3 کلوگرام چرس برآمدملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔ ملزمان یہ منشیات پشاور سے لیکر پنجاب کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔