اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں کاپ- 28 کے موقع پر ایک مختصر دورانیہ پر مبنی فلم کی نمائش کی۔ جس میں پاکستان کے 2022 کے سیلاب اور ملک میں قدرتی آفات سے ہونے والے موسمیاتی اثرات اور اس حوالے سے پالیسی کو اجاگر کیا گیاہے ۔
جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نےاہم ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ اے ڈی بی کی شراکت داری کے بارے میں آگاہ کیا ۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ نیشنل فلڈ مینجمنٹ پلان، ٹیلی میٹری سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے، ماحولیاتی فنانس کی نگرانی سے متعلق ایک ڈیش بورڈ کی تیار ی کے لیے جاری تعاون کا ذکر کیا تاکہ پالیسی کی سطح پر باخبر اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کو یقینی بنایا جا سکے۔ کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے تخفیف اور موافقت کی پالیسیوں اور منصوبوں کو مضبوط بنانے کے لیے فطرت پر مبنی حل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418464