پاکستان میں پیش قدر قیمتی نوادرات، ورثہ اور دلکش ثقافت موجود ہے، ٹام ہائڈ

139
Heritage and fascinating culture

گجرات۔10 دسمبر (اے پی پی):ہیڈ آف کمیونیکیشن برٹش ایمبیسی ٹام ہائڈ نے گجرات میوزیم کا دورہ کیا۔ کوآرڈینیٹر ٹو ڈی سی گجرات مبین الرحمن ٹورازم، سینئر صحافی عامر بیگ،گجرات میوزیم سے یحیی سکندر،محمد ندیم، طیب، ابراہیم ، عثمان علی ، محمد اسحاق ، محمد ثوبان ، معیزالاسلام ان کے ہمراہ تھے۔

ہیڈ آف کمیونیکیشن برٹش ایمبیسی ٹام ہائڈ نے گجرات میوزیم میں قائم مختلف گیلریز کا جائزہ لیا اور گجرات میوزیم کو 1600 سو سال پرانے نوادرات بطور تحفہ پیش کئے، نوادرات میں 1600 سال پرانے کھلونے، مورتیاں، برتن شامل ہیں۔ انہوں نے گجرات میوزیم میں قائم کی گئی نئی گیلری کا افتتاح بھی کیا۔ اپنے دورہ کے موقع پرٹام ہائڈ نے کہا کہ پاکستان تاریخی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے،

پاکستان میں پیش قدر قیمتی نوادرات، ورثہ اور ایک دلکش ثقافت موجود ہے، اپنے قیام کے دوران پاکستان کے تاریخی مقامات، ثقافتی ورثہ کا بغور مشاہدہ کیا ہے، پاکستان کے نوادرات پاکستان کو لوٹا رہے ہیں یہ پاکستان کا ورثہ ہے اور پاکستان میں ہی موجود رہے گا۔ دورہ کے اختتام پر انہوں نے میوزیم انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔