21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوزارت داخلہ نے نئی ویزہ رجیم کا اجراء کر دیا ، 24...

وزارت داخلہ نے نئی ویزہ رجیم کا اجراء کر دیا ، 24 گھنٹوں میں ایک تا 3 سالہ قلیل مدتی اور 5 سالہ طویل مدتی انوسٹر ویزوں کا اجرا ء ممکن ہوسکے گا،حکام وزارت داخلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزارت داخلہ نے نئی ویزہ رجیم کا اجراء کر دیا۔خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل(سی آئی ایف سی ) اقدام کے تحت پاکستان آن لائن ویزہ سسٹم (پی او وی ایس )پر نیا ویزا کیٹگری متعارف کرائی گئی ہے ۔ سی آئی ایف سی کی سفارش پر رکاوٹوں سے پاک طریقہ کار کے تحت 24 گھنٹوں میں ایک تا 3 سالہ قلیل مدتی اور 5 سالہ طویل مدتی انوسٹر ویزوں کا اجرا ء ممکن ہوسکے گا ۔

وزارت داخلہ حکام کے مطابق اس نئی کیٹگری کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی کاروباری برداری کو راغب کرنا ہے ، شارٹ ٹر م اور لانگ ٹرم ویزہ کے لئے کم سے کم دستاویزات کی شرط رکھی گئی ہے ۔ انٹری بزنس اور انویسٹر ویزا کو طویل مدتی سرمایہ کار ویزا میں تبدیل کر نے کی سہولت دی گئی ہے ۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی ویزہ رجیم میں بزنس ویزا کیٹیگری پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ایس آئی ایف سی بزنس انٹری اینڈ ایکسٹینشن کی نئی کیٹیگریز بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔ایس آئی ایف سی کی سفارشات پر 6 ماہ کے قلیل مدتی انٹری ویزا اور 5 سال طویل مدتی کے لئے بزنس ویزا 24 گھنٹے میں جاری کیا جائے گا۔

اس کیٹگری میں بھی دستاویزات کم رکھی گئی ہیں ۔نئی ویزہ رجیم میں نظر ثانی شدہ ورک ویزا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے ورک انٹری ویزا کی مدت 3 ماہ سے بڑھا کر 2 سال اور ورک ویزا کی مدت میں 2 سال تک توسیع کی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418875

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں