کوہستان لوئر کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

178
کوہستان لوئر کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

کوہستان لوئر۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ٹریفک پولیس کوہستان لوئر نے کمسن، بغیر ہیلمٹ و بغیر لائسنس رائیڈرز گاڑیوں، اپلائیڈ فار، کالے شیشے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر کی ہدایات کی روشنی میں انچارج ٹریفک اسرار احمد ہمراہ ٹریفک سٹاف کوہستان لوئر نے مختلف مقامات پر کالے شیشوں، کمسن، بغیر ہیلمٹ،بلا لائسنس، اپلائیڈ فار اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے کئے۔

انہوں نے والدین سے بھی درخواست کی کہ اپنے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں، اپنے بچوں پر والدین کو نگاہ رکھنی چاہئے۔