22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ ،ضلعی فوکل پرسن برائے نیوٹریشن کابنیادی مرکز صحت مالومہے کا دورہ...

سیالکوٹ ،ضلعی فوکل پرسن برائے نیوٹریشن کابنیادی مرکز صحت مالومہے کا دورہ ،عملہ کی کارکردگی اور سکیورٹی انتظامات پر برہمی کااظہار کیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔12دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ ضلعی فوکل پرسن برائے نیوٹریشن ڈاکٹر محمد عدنان نے بنیادی مرکز صحت مالومہے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عملہ کی حاضری ،میڈیسن ریکارڈ، جنرل آئٹمز سٹور ،وارڈز اورجراحی آلات کا معائنہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے عملہ کی کارکردگی ،صفائی کی ناقص صورتحال اور سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض احس طریقے سے سرانجام دے اور مرکز صحت کی جو بھی ضروریات ہیں ان سے آگاہ کرے تاکہ انہیں پورا کیا جائےاور مریضوں کےلیے بروقت سہولیات میسر ہوں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں