لاہور،گلشن راوی میں نوجوان پر تشدد میں ملوث 7 مبینہ ملزمان گرفتار

139
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے گلشن راوی کے علاقے میں نوجوان پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے میں ملوث 7 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹائون احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ ملزمان نے منتظر نامی نوجوان کو لڑکیوں کو تنگ کرنے کے شبے میں اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایااور اس کے سر کے بال کاٹ دیئے۔ملزمان کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی وڈیو بھی وائرل ہوئی تھی،

گرفتار ملزمان میں توقیر،تنویر،علی،یاسین،رحمان،احمد اور احسن شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔