26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںسکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 6 جنوری سے بند رہیں...

سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 6 جنوری سے بند رہیں گی، چیف انجینئر

- Advertisement -

سکھر۔ 12 دسمبر (اے پی پی):سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں بھل صفائی کے سلسلے میں 6 جنوری 2024 ء سے بند رہیں گی ۔ چیف انجینئر سکھر بیراج لیفٹ بینک ریجن سکھر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالز اور نہریں سالانہ بھل صفائی کے سلسلے میں 6 جنوری سے 20 جنوری 2024 ء تک بند رہیں گی۔

اس سلسلے میں سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالوں کا پانی استعمال کرنے والے آبادگاروں اور کسانوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ سکھر بیراج کی معمول کے مطابق معائنہ اور ضروری مرمت کے باعث سکھر بیراج سے نکلنے والی جو نہریں بند رہیں گی ان میں این ڈبلیو کینال، دادو کینال، خیرپور فیڈر ایسٹ کینال، خیرپور فیڈر ویسٹ کینال، روہڑی مین کینال، نارا کینال شامل ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419172

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں