اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے عوام میں تھیلیسمیا سے بچاﺅ کیلئے شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کی کمی، غیر محفوظ خون کے انتقال اور صحت کے بنیادی اصولوں سے ناواقفیت کے سبب یہ مہلک بیماری پھیلتی ہے، تعلیمی ادارے، اساتذہ اور علماءکرام اس مرض کے بارے میں عوام کو مو¿ثر طور پر آگاہ کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام عالمی یوم تھیلیسمیا کے موقع پر آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔