لاہور ہائیکورٹ میں تین ملزمان کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار ،ملزمان بری

98
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے تین ملزمان کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تینوں ملزمان کی سزائوں کے خلاف اپیلوں کو منظور کر لیا۔عدالت نے تینوں ملزمان حسیم عامر،علیم آصف اور وسیم کی اپیلوں کو منظور کیا۔درخواست گزار ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ عابد حسین کھچی نے دلائل دئیے۔

تینوں ملزمان کو دہشت گردی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ملزمان کے خلاف تھانہ گنڈاسنگھ والہ قصور نے 2015میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔