وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

183

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نیا خیبرپختونخوا بنانے کے نعروں اور دعوﺅں کی قلعی کھل چکی ہے، عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور کے غیور عوام پی کے 8 کے ضمنی الیکشن میں ان لوگوں کو مسترد کر دیں گے جنہوں نے لندن کے میئر کے الیکشن میں پاکستانی نژاد مسلمان صادق خان کے خلاف انتخابی مہم چلائی، خیبرپختونخوا کے عوام 21 مئی کو جھوٹ اور فریب کی سیاست کا خاتمہ کر دیں گے۔