وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی میڈیا سے بات چیت

96
APP34-12 RAWALPINDI: February 12 – Minister Of State for IB & NH Ms. Marriyum Aurangzeb talking to media. APP

راولپنڈی ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریا ت و ثقافتی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے،وزیر اعظم کی قیادت میں دہشت گردی پر قابو پایا اور کھیلوں کے میدان آباد کیے،عمران خان کھیلوں کی ترقی راولپنڈی میں یونین کونسل کی سطح پر آکر دیکھیں،تنقید کرنے والے پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر تنقید بھول جائیں گے، جو صرف سیاست کرنے آئے تھے انہیں واپس آنے کی پھر توفیق نہیں ہوئی،ہیلتھ کیئر پروگرام پاکستان اور ایشیا کا بڑا پروگرام ہے، پرائم منسٹر ایجوکیشن پروگرام مثالی پروگرام ہے،پوری دنیا پاکستان کی ترقی اور اداروں میں بہتری کی بات کر رہی ہے ، ملک میں 18سے 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ 3سے 4گھنٹے تک رہ گئی ہے،30سالہ ملکی تاریخ میں کبھی اتنے منصوبوں پر کام نہیں ہوا جتنا گزشتہ ساڑھے تین سال میں ہوا ہے