23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں مسیحی برادری کو مساوی حقوق حاصل ہیں،نگرا ن وفاقی وزیر...

پاکستان میں مسیحی برادری کو مساوی حقوق حاصل ہیں،نگرا ن وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق

- Advertisement -

پشاور۔ 14 دسمبر (اے پی پی):نگرا ن وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہم خوش و خرم رہ رہے ہیں اور مساوی حقوق حاصل کر رہے ہیں ،پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں ، ہمیں ایسے ماحول کی ضرورت ہے جہاں ہر کوئی ترقی کر سکے اور مشترکہ ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ وہ جمعرات کو یہاں گورنر ہائوس میں مسیحی برادری کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ،خلیل جارج نے ترقیاتی اقدامات کے ذریعے تمام کمیونٹیز کی ضروریات کا خیال رکھنے پر زور دیا ۔

اس موقع پر گورنر کے پی کے نے پاک مشن سوسائٹی کی جانب سے مسیحی برادری کی مختلف اداروں میں ملک وقوم کی خدمات کے اعتراف تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،ملک کی ترقی وخوشحالی میں مسیحی برادری اہم کردار ادا کررہی ہے، پاکستان سے محبت مسیحی برادری کی خون میں شامل ہے ، جس نے اسے اپنے عمل و کردار سے ہر ثابت کیاہے، مسیحی برادری دفاع، تعلیم اور صحت سمیت دیگرمختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے جس نے ہمیشہ ریاست اور ریاستی اداروں کا ساتھ دیا۔

- Advertisement -

تقریب کے اختتام پر گورنر کے کرسمس کیک بھی کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد بھی دی۔تقریب میں سٹریٹیجک ایڈوائزر پالیسی پاک مشن سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹرسارہ صفدر، بشپ آف چرچ آف پاکستان خیبرپختونخوا ہمفری سرفراز پیٹر،بشپ ارنسٹ جیکب،پاک مشن سوسائٹی کے بانی اور سی ای اوعدیل رحمت،سوسائٹی کے بورڈاراکین، صوبے کے مختلف چرچز کے بشپ،مختلف اداروں میں کام کرنے والے مسیحی برادری کی شخصیات سمیت مسیحی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419996

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں