پشاور کےتھانہ چمکنی کاسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ،متعددجرائم پیشہ افراد گرفتار

152
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 18 دسمبر (اے پی پی):ایس پی رورل ڈویژن پشاور ظفر احمد خان کی نگرانی میں تھانہ چمکنی پولیس نےچمکنی کی حدود چغل پورہ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئےجرائم پیشہ، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے متعددافرادکو گرفتار کرکےان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدہوئی ۔

ایس پی رول ڈویژن ظفر احمد کےمطابق حراست میں لیے گئے غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ چمکنی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گی ہے ۔انہوں نے کہا ک سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پشاور پولیس ،پولیس کمانڈوز، سی ٹی ڈی، لیڈیز پولیس اور دیگر یونٹس نے حصہ لیا۔