23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںسرکاری اور سپانسر شپ حج سکیم کے تحت مجموعی طورپر 59238 درخواستیں...

سرکاری اور سپانسر شپ حج سکیم کے تحت مجموعی طورپر 59238 درخواستیں موصول

- Advertisement -

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):سرکاری اور سپانسر شپ حج سکیم کے تحت مجموعی طورپر 59238 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، حج درخواستیں 22 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق 18دسمبر تک قومی بینکوں کی مجاز شاخوں میں ریگولر حج سکیم کے تحت 56535 جبکہ سانسپر شپ سکیم کےتحت 2793 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ حج درخواستیں وصولی کا عمل 27 نومبر کو شروع ہوا تھا جو 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اب تک 22 دنوں میں مجموعی طورپر سپانسر شپ اور ریگولر حج سکیم کےتحت مجموعی طورپر 59328 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=421263

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں