ملتان۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں مختلف ایمرجنسیز کے دوران 270لوگوں کوریسکیو کیا۔ترجمان ریسکیوملتان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 275جبکہ 06 شجاع آباد میں اور 04 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 65ہے ،63حادثات ملتان میں جبکہ 01 حادثہ شجاع آباد اور 01 جلال پورپیروالا میں پیش آ یا۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں180 میڈیکل کی ایمرجنسیزمیں مریضوں کو شہرکے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ،173میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آ ئیں جبکہ 05 شجاع آباد اور 02 جلالپورپیروا لہ میں ہوئیں۔06 کرائم جبکہ 24 متفرق ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔مجموعی طور پر 270لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ۔ملتان میں 260 ، 06 کوشجاع آباد اور 04 افراد کو جلال پورپیروالا میں ریسکیو کیا گیا۔