اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد سرکل(بمقام آئیسکو بری امام کمپلینٹ آفس، اسلام آباد)، راولپنڈی سٹی سرکل(بمقام بدھو شاہ زیارت، نزد چونگی نمبر4، غزنی کالونی، راولپنڈی)، راولپنڈی کینٹ سرکل(بمقام آئیسکو آپریشن سب ڈویژن چکری، راولپنڈی )، اٹک سرکل( بمقام آئیسکو آپریشن سب ڈویژن اٹک کینٹ)، جہلم سرکل(بمقام آئیسکو آپریشن سب ڈویژن سرائے عالمگیر، راجڑ سب ڈویژن)اورچکوال سرکل(بمقابل آئیسکو آپریشن سب ڈویژن پنڈ دادنخان) کے ایس ایز 20 دسمبر (بروز بدھ) صبح 10 بجے سے دن 12 بجے تک کھلی کچہری لگائیں گے اور صارفین کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان منعقدکی جانے والی کھلی کچہریوں کی براہ راست نگرانی کریں گے۔ صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل ا ورتجاویز کے اندراج کے لئے ان کھلی کچہریوں میں بھر پور شرکت کریں۔ مزید معلومات کے لئے دفتری اوقات کے دوران اسلام آباد سرکل کے فون نمبر 9260194-051، راولپنڈی سٹی سرکل فون نمبر9292675-051 ، راولپنڈی کینٹ سرکل فون نمبر9293048-051 ، اٹک سرکل فون نمبر4950343-051، جہلم سرکل فون نمبر 920276-0544 اور چکوال سرکل فون نمبر 668500-0543 پر رابطہ کریں۔