اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

149
Land Record Centre

سیالکوٹ۔20دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل نے اراضی ریکارڈ سنٹر سمبڑیال کا دورہ کیا ،۔ انہوں نے دورہ کے دوران سائلین سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کردہ سہولیات اور خدمات بارے استفسار بھی کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سنٹر پر زیرالتواء امور کو چیک کیا اور فرد جاری کرنے کے عمل کا جائزہ لیا اور سنٹر میں صفائی کا اعلی ترین معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے کی بھی تائید کی ۔ان کا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا اس حوالے سے انتظامی امور کی ادائیگی میں مزید بہتری لائی جائے ۔

انہوں نے عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سر انجام دیں اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔