فیصل آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غلہ منڈی میں واقع گودام پر چھاپہ مارااور2ہزار75کلو ممنوعہ چائنہ نمک ضبط کرلیا۔ممنوعہ چائنہ نمک مارکیٹ سپلائی کے لئے تیار رکھا پایا گیا۔ممنوعہ چائنہ نمک مختلف ہوٹلز اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں چائنہ نمک کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔
پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ممنوعہ چائنہ نمک کا کھانے میں استعمال مختلف موذی امراض کا سبب بنتا ہے۔خوراک میں ملاوٹ سنگین جرم،شہری جعلساز مافیا کا ہر حربہ ناکام بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔