بہاولنگر میں 4 قومی اور 8 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھا لیا

171
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

بہاولنگر 20۔ دسمبر (اے پی پی):بہاولنگر میں 4 قومی اور 8 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھا لیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد ذولفقار احمد بھون نے 12 ریٹرننگ اور 24 اسسٹنٹ آر اوز سے حلف لیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ تمام ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز اپنی ذمہ داری احسن انداز سے نبھائیں گے ۔ تقریب حلف برداری میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، ڈی پی او اور متعلقہ افسران شریک تھے۔