سیونگ سرٹیفکیٹس کیش کروانے میں ملی بھگت کے جرم میں پوسٹ ماسٹر منور حسین کو 12سال قید بامشقت، ایک کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

118
احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت ، ایک ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

راولپنڈی۔21دسمبر (اے پی پی):سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی امجد علی شاہ نے 1 کروڑ 67 لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹس بوگس پاور آف اٹارنی کے ذریعے کیش کروانے کا جرم ثابت ہونے پر پوسٹ ماسٹر منور حسین کو مجموعی طور پر 12 سال قید بامشقت اور ایک کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

، جرمانہ عدم ادائیگی پر مزید 2 سال قید بامشقت کاٹنا ہوگی۔پولیس سٹیشن ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 15/2016 میں بتا یا گیا ہے کہ میر پور آزاد کشمیر کے رہائشی عبدالقدیر(تاحال اشتہاری) نے پوسٹ آفس بنی ضلع میر پور اور جی پی او میر پور کے افسران کی ملی بھگت سے اپنے سگے چچا نذرحسین کے ایک کروڑ 67 لاکھ کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس جعلی پاور آف اٹارنی کےذریعے کیش کروائے۔

ملزم پریو/ایس 109،409 و دیگر اور یو/ ایس 5(2) پی اے سی 47کی دفعات لگائی گئیں۔ گزشتہ روز سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی امجد علی شاہ نے اپنے فیصلے میں جرم ثابت ہونے پر پوسٹ ماسٹر منور حسین ولدمحمد بوٹا ساکن پنڈ عزیز تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات کو دفعہ یو/ایس 109،409 میں5 سال قید بامشقت اور ایک کروڑ روپے جرمانہ،

عدم ادائیگی پر ایک سال مزید قید جبکہ دفعہ یو/ ایس 5(2) پی اے سی 1947 کے تحت 7 سال قید بامشقت اور 70 لاکھ جرمانہ، عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔ تمام سزائیں بیک وقت شروع ہوں گی جبکہ جرمانے کی رقم بازیاب ہونے کی صورت میں اسے قومی بچت مرکز میں جمع کرایا جائے گا ۔

سپشل جج سینڑل نے مجرم پوسٹ ماسٹر کی سزا پر عمل درآمد کے تحریری احکامات سینڑل جیل اڈیالہ کے سپرانٹنڈنٹ کو ارسال کردیئے ہیں۔