محکمہ ایکسائز پشاور نے سمگل ہونے والے 10 لاکھ سعودی ریال برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

72
arrested
arrested

پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):محکمہ ایکسائز پشاور نے جی ٹی روڈ تارو جبہ کے قریب ایک کارروائی کے دوران سمگل ہونے والے 10 لاکھ سعودی ریال برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایکسائز اکمل خٹک کے زیر نگرانی ایکسائز پشاور نے سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی ریال سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کارروائی کے دوران کرنسی کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث ملزمان صاحب زادہ نعمان اور صاحب زادہ زکا اللّٰہ سکنہ اپر دیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 10 لاکھ سعودی ریال افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے مذکورہ کرنسی کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔