ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور کا حیات آباد کی ما رکیٹوں کادورہ ،گراں فروشی پر متعدددکاندار گرفتار

191
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاورتانیہ شاہین نے حیات آباد کی مارکیٹوں میں دکانوں کا دورہ کرتے ہوئے گرانفروشی اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پرمتعدد دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نےشہریوں کو ہدایت کی کہ گرانفروشی و دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔