حکومت پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت جدید ترین سسٹم متعارف کرا رہی ہے، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

766
illegal arms
illegal arms

فیصل آباد۔ 22 دسمبر (اے پی پی):محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب اسلحہ کے کاروبار میں مزید آسانی متعارف کرانے کی غرض سے پنجاب آرمز رولز 2023ء کے تحت ایک جدید ترین سسٹم متعارف کرا رہی ہے جس کے ذریعہ آپ گھر بیٹھے ان ساری سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے جن کیلئے پہلے آپ کو دفاتر کے چکر لگانا پڑتے تھے۔

نئے نظام کے تحت آپ کا کام بنا کسی روک ٹوک بہت قلیل مدت میں نمٹا دیا جائے گا۔ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے آپ خود کو اس نظام کے ساتھ منسلک کریں جس کے لئے پنجاب بھر میں اسلحہ کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے یعنی مینوفیکچرر، ریپئرر اور ڈیلرز کی دوبارہ تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے لئے آپ قریبی این آر سی تشریف لے جائیں اوراپنے کاغذات جمع کرائیں۔

جو کاروباری حضرات مقررہ مدت تک کاغذات جمع نہیں کرائیں گے، انہیں پنجاب آرمز رولز 2023ء کے تحت معطل کر دیا جائے گا جو کہ بعد ازاں کینسل کر دیا جائے گالہٰذا31 دسمبر2023 ء تک اپنے کاروبار اور ملکیت سے متعلقہ کاغذات متعلقہ این آر سی پر ڈی سی کے عملے کی نگرانی میں جمع کرائیں تاکہ آپ آرمز رولز 2023ء میں دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔