35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوٹ رادھا کشن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلساز مافیا کے خلاف...

کوٹ رادھا کشن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلساز مافیا کے خلاف ایکشن

- Advertisement -

لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قصور کے قصبے کوٹ رادھا کشن میں کیچپ اور میونیز بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مار کر ایک ہزار کلو ملاوٹی کیچپ اور 200 کلو مضر صحت میونیز تلف کر دیں جبکہ کیچپ اور میونیز تیار کرنے والا یونٹ بند کر دیا ہے ،

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے ہفتہ کو بتایا کہ کیچپ اور میونیز کھلے رنگوں، مصنوعی فلیورز اور ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ سے تیار کی جا رہی تھی اور انتہائی لازمی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل بھی موجود نہیں تھے۔

- Advertisement -

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر ایک ہزار کلو ملاوٹی کیچپ اور 200 کلو مضر صحت میونیز تلف کر دی گئی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر یونٹ کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=422831

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں