پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو شروع ہو گا

میلبورن۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر بروز منگل کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا ۔ آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 360 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ پاکستان کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی …

میلبورن۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر بروز منگل کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا ۔

آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 360 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

پاکستان کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلیا کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔