کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے رائونڈ میں واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو4وکٹوں سے شکست دیدی۔یہ اس ٹورنامنٹ میں واپڈا کی دوسری کامیابی ہے۔ اس نے پہلے میچ میں کے آر ایل کو 48رنز سے شکست دی تھی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پیر کو میچ کے چوتھے اور آخری دن واپڈا نے اپنی دوسری اننگز 114رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع …
پریذیڈنٹ ٹرافی، واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

مزید خبریں
کراچی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے رائونڈ میں واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو4وکٹوں سے شکست دیدی۔یہ اس ٹورنامنٹ میں واپڈا کی دوسری کامیابی ہے۔ اس نے پہلے میچ میں کے آر ایل کو 48رنز سے شکست دی تھی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پیر کو میچ کے چوتھے اور آخری دن واپڈا نے اپنی دوسری اننگز 114رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے جیت کے لیے مزید 106 رنز درکار تھے جو اس نے مزید2 وکٹیں گرنے کے بعد بنالیے۔
گذشتہ روز کے ناٹ آئوٹ بیٹسمین عمراکمل اپنے اسکور میں 24رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آئوٹ ہوگئے۔ ان کی 85رنز کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ ایاز تصور نے بھی 10 چوکوں کی مدد سے 65رنز بنائے۔ محمد جنید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پریذیڈنٹ ٹرافی کا تیسرا رائونڈ 28دسمبر سے شروع ہوگا جس میں ایس این جی پی ایل کا مقابلہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔ کے آر ایل کی ٹیم یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سامنا کرے گی جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔








