جنوبی پنجاب ۔میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

122
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

ملتان۔ 27 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔میپکوترجمان کے مطابق ایک دن میں میں چینگ ٹیموں نے مزید 64 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 26 نئے مقدمات کا اندراج کرواکرایک بجلی چور موقع سے گرفتاراوربجلی چوروں کو 47 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ملتان اور ساہیوال میں نادہندہ زرعی صار فین کے خلاف آپریشن میں 39 لاکھ 70 ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر7 ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرزاتارلئے گئے۔