تاریخی مقامات اور درباروں کی اپ گریڈیشن کا آغازکردیاگیاہے،ڈپٹی کمشنر

144

ملتان۔ 28 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاریخی مقامات اور درباروں کی اپ گریڈیشن کا آغازکردیاگیاہے اورقلعہ کہنہ ،دربار شاہ شمس اور شاہ گردیز سمیت تاریخی درباروں کی تزئین و آرائش جاری ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے دربار شاہ گردیز کا دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پررضوان قدیر نے دربار احاطے میں جاری ترقیاتی کام، اپ گریڈیشن سکیم کا جائزہ لیااور کام کی رفتار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مزید بہتری کے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر اولیاءمیں میگا ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی ہے۔

صحت ،تعلیم اور انفراسٹر کچر کے منصوبوں کو ترجیح بنایا گیا ہے۔درباروں کو اپ گریڈ کرکے انکی تاریخی حیثیت کو مزید اجاگر کیاجائے گا۔اندرون شہر تجاوزات کے خاتمے اور روٹس کی بحالی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔