دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

174
دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر305.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.61 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر346.64 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ نومبر2023 میں دالوں کی درآمدات کاحجم 59.26 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 52.22 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 78.061 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں دالوں کی درآمدات پر784.045 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔