اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان مینز ڈبلز کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے کوارٹر میں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے محمد سالار اور محمد حمزہ عاصم کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ٹورنامنٹ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔