میرپورخاص۔ 28 دسمبر (اے پی پی):میرپورخاص کی دو قومیں اور چار صوبائی نشستوں کے الیکشن کی تیاریاں جاری، ضلعی الیکشن کمشن کے دفتر سے اے پی پی نے رجسٹرڈ ووٹرز پولنگ اسٹیشنس اور پولنگ پوتھ کی تفصیلات حاصل کرلی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ NA-211 میرپورخاص-I میں 326 پولنگ اسٹیشن قاٸم کیے گٸے ہیں جن میں 1066 پولنگ بوتھ بنائے گئےہیں جو 559 مردوں اور 507 خواتین کے پولنگ بوتھ پر مشتمل ہیں حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 433059 ہے جن میں مرد ووٹرز 232346 اور خواتین ووٹرز 200713 ہیں اور قومی اسمبلی کے حلقہ NA-212 میرپورخاص-II میں 330 پولنگ اسٹیشن قاٸم کیے گٸے ہیں جن میں 1071 پولنگ بوتھ بناٸے گٸے ہیں جو 542 مردوں اور 529 خواتین کے پولنگ بوتھ پر مشتمل ہیں حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 432341 ہے جن میں مرد ووٹرز 229256 اور خواتین ووٹرز 203085 ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-45 میرپورخاص-I میں 189 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئےہیں جن میں 606 پولنگ بوتھ بناٸے گٸے ہیں جو 319 مردوں اور 287 خواتین کے پولنگ بوتھ پر مشتمل ہیں حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 243176 ہے جن میں مرد ووٹرز 130611 اور خواتین ووٹرز 112565 ہیں،
صوباٸی اسمبلی کے حلقہ PS-46 میرپورخاص-II میں 137 پولنگ اسٹیشن قاٸم کیے گٸے ہیں جن میں 460 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جو 240 مردوں اور 220 خواتین کے پولنگ بوتھ پر مشتمل ہیں حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 189883 ہے جن میں مرد ووٹرز 101735 اور خواتین ووٹرز 88148 ہیں، صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-47 میرپورخاص-III میں 170 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئےہیں جن میں 550 پولنگ بوتھ بنائے گئےہیں۔