اٹک پولیس نے ہوائی فائرنگ والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا

203
Firing

اٹک۔ 29 دسمبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے ہوائی فائرنگ والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا۔تھانہ صدر اٹک پولیس مرزا گاؤں میں گشت پر موجود تھی کہ فائرنگ کی آوازسنائی دینے پر موقع پر پہنچی تو محمد حارث ولد محمد یعقوب ساکن طارق آباد مرزا ضلع اٹک اسلحہ آتشیں پسٹل اٹھائے فائر کر رہا تھا جس کوموقع پر قابو کر لیا ۔

ملزم محمد حارث کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا کھیل ہے جس سے خود بھی بچیں اور اپنے بچوں کو بھی اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔