کے پی کے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی خیر آباد پل پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن اور خیرآباد پولیس کے ہمراہ مشترکہ ناکہ بندی

154

پشاور۔ 29 دسمبر (اے پی پی):خیبر پختنخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی علی الصبح خیر آباد پل پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن اور خیرآباد پولیس کے ہمراہ مشترکہ ناکہ بندی۔ فوڈ حکام نے ناکہ بندی کے دوران پنجاب سے آنے والی اشیاء خوردونوش کی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس میں بسکٹس، چپس، چکن، گھی، دودھ، مچھلی اور پاستہ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

حکام نے دودھ لیجانے والی گاڑیوں سے دودھ کے نمونے لیکر جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے چیک کیے گئے جو تسلی بخش پائے گئے۔اسکے علاوہ ایک بس سے تقریباً 35 کلو گرام غیر معیاری اوجھڑی برآمد کرکے موقع پر تلف کر لی۔ایک اور گاڑی کو نان ٹمپریچر کنٹرول حالت میں مچھلی سپلائی کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔