سی پیک کے تحت بلوچستان میں اربوں ڈالر کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ، سمیع سعید

89
گلابی نمک کو برآمد کرنے کے حوالے سے جلد پالیسی وضع کی جائے گی، سمیع سعید
سی پیک کے تحت بلوچستان میں اربوں ڈالر کے گلابی نمک کو برآمد کرنے کے حوالے سے جلد پالیسی وضع کی جائے گی، سمیع سعید

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں اربوں ڈالر کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر طاہر بزنجو کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ بلوچستان کا پی ایس ڈی پی میں دوسرے صوبوں میں سے سب سے زیادہ حصہ ہے، رواں مالی سال بلوچستان کے منصوبوں کیلئے 285 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، زیادہ تر منصوبے سڑکوں اور پانی کی فراہمی سے متعلق ہیں، ڈیم کے منصوبے زیر تکمیل ہیں،

سی پیک کے تحت سب سے زیادہ گوادر کی ترقی پر توجہ مرکوز ہے، بلوچستان میں اربوں ڈالر کے 36 منصوبوں مکمل ہو چکے ہیں، 22 منصوبوں پر کام جاری ہے، 26 منصوبے مجوزہ پلان میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں اور بعض پر کام جاری ہے، بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ قبل ازیں تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، معاشی ترقی سے بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔