ایبٹ آباد۔ 03 جنوری (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نےسالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان پولیس کےمطابق مانسہرہ پولیس نےسال 2023کےدوران78چوری،ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں کوٹریس کرکے08کروڑ13لاکھ 34ہزار 965روپے واپس مالکان کےحوالےکیے،
گزشتہ سال کےدوران 22اندھےقتل اور 101 دیگرقتل کےمقدمات کوٹریس کرکےملزمان گرفتارکیےگئے،منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیوں کےدوران858مقدمات درج کرکےملزمان کو گرفتار کیا گیا جنکے قبضہ سے11 ہزار 611 کلو چرس،42 کلو ہیروئن،56 کلوآئس اور 904 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔غیرقانونی اسلحہ رکھنےوالےافراد کےخلاف کاروائیاں کرتےہوئے1759مقدمات درج کرکے1945پستول،70کلاشنکوف،167رائفلز،575شارٹ گنزاور52538کارتوس برآمد کیےگئے،
سال2023کےدوران پولیس نےنیشنل ایکشن پلان کےتحت تمام تھانہ جات کی حدود میں 422سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیےاور5867مقامات پرناکہ بندیاں کرکے1333مشتبہ افراد کوگرفتارکیا،قتل واقدام قتل جیسےسنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کےخلاف کریک ڈائون کرکے418مجرمان اشتہاری اورانکے121سہولت کاروں کوبھی گرفتارکیاگیا۔گزشتہ سال کےدوران پولیس نےچوری ہونےوالی48گاڑیاں اورمتعدد موٹرسائیکل بھی برآمد کیں۔