میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،16مقدمات درج ،2گرفتار

132
mepco

ملتان۔ 03 جنوری (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن بدھ کے روزبھی جاری رہا۔میپکو ترجمان کے مطابق ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید 55 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیااور مختلف پولیس سٹیشنوں میں 16 نئے مقدمات کا اندراج کروادیا، 2 بجلی چور وں کوبھی موقع پر گرفتار کرلیاگیا۔

بجلی چوروں کو 28 لاکھ 96 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن میں میپکونے 2 کروڑ 19 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کرلئے۔ جنوبی پنجاب میں نادہندہ زرعی صارفین کے خلاف آپریشن میں بہاولپور، رحیم یار خان،

بہاولنگر اور خانیوال میں 34 لاکھ 80 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 7 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے نادہندہ زرعی صارفین کے ٹرانسفارمرز بھی اتار لئے گئے جبکہ 2 زرعی صارفین نے ٹرانسفارمرز اترنے پر 4 لاکھ 10 ہزار روپے کے واجبات ادا کر دئیے۔