گلیات کےعلاقےکسالہ روڈ پرکیری ڈبہ کھائی میں جاگرا،ڈرائیورجاں بحق،خواتین سمیت 07افرادزخمی

134
accident

ایبٹ آباد۔ 04 جنوری (اے پی پی):گلیات کے علاقے کسالہ روڈ پر کیری ڈبہ کھائی میں گرنےسےڈرائیورجاں بحق اورخواتین سمیت 07افرادزخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گلیات کے علاقے کسالہ روڈ پرمسافر کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا،کنٹرول روم کواطلاع ملنے پر دو ایمبولینسز معہ ٹیم فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئیں،حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نےزخمیوں کوموچی ٹھارہ ہسپتال نتھیاگلی منتقل کیا۔بعد ازاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس شفٹ کر دیا گیا۔